اتحادی جماعت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں حکومت کو تعاون کی یقین دہانی کرا دی

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم )پاکستان نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں حکومت کو تعاون کی یقین دہانی کرا دی ، تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیراعظم عمران خان سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کے وفد نے ملاقات کی ،ایم کیو وفد میں خالد مقبول صدیقی، وزیر آئی ٹی امین الحق، سینٹر فیصل سبزواری، جاوید حنیف، عامر خان، وسیم اختر اور کنور نوید جمیل شامل تھے ، گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی اس موقع پر موجود تھے، ایم کیو ایم وفد نے وزیر اعظم کو کراچی کے مسائل سے آگاہ کیا، ملاقات کے دوران آئندہ بجٹ کے متعلق ترقیاتی منصوبوں اور دیگر اتحادی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،ایم کیو ایم وفد نے وزیر اعظم کو کراچی اور حیدرآباد کی ترقیاتی ضروریات اور درپیش انتظامی مسائل سے آگاہ کیا،وفد نے آئندہ بجٹ کیلئے اپنی تجاویز پیش کیں اور بجٹ کے متعلق بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close