بھکر(آئی این پی)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے خود عزت نفس کا سودا کیا ،مدارس دینیہ کی آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا ، اے پی سی کا مقصد مدارس کے خلاف سازشوں کو روکنا ہے ،پی ڈی ایم کا 4جولائی کو سوات اور 29جولائی کو کراچی میں اجتماع ہوگا ، جمعہ کو جامعہ قادریہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے ذریعے عوام کو اس نااہل حکومت سے نجات دلائیں گے ، یہ حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے ،ملک معاشی طور پر تباہ ہوگیا ہے ،ہم کسی ادارے کی مددسے نہیں بلکہ عوام کی طاقت سے اس حکومت کو گھر بھیجیں گے ، انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے ملنے والے پیسے پر حکومت اترا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک دشمن پالیسی مشرف نے بنائی تھی ، اب پینٹاگون بھی کہتا ہے کہ پاکستان نے ہماری بات مان لی ہے ، مجھے کسی سیاسی جماعت میں جھانکنے کی ضرورت نہیں ، پوری مسلم لیگ (ن) کو ایک ہی جماعت سمجھتے ہیں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو شوکاز نوٹس نہیں بھیجا تھا بلکہ وضاحت طلب کی تھی ، ہم نے خط لیک نہیں کیا تھا ،پیپلزپارٹی نے خود عزت نفس کا سودا کیا ۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں