شہبازشریف اب پائوں پڑنے والی باتیں کر رہے ہیں، وفاقی کابینہ کے اہم رکن کا تبصرہ

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ محمد زبیر نے جو صلح سے متعلق بیان دیا اس پر ان کی سرزنش ہوئی،جمعہ کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ نوازشریف نے جو بیانیہ اختیار کیا سب کو پتہ ہے کیوں اپنایا ہوا ہے، نوازشریف توعلاج کیلئے4ہفتے کیلئے گئے تھے واپس کیوں نہیں آرہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہی نوازشریف کو واپسی سے متعلق کہا ہے ہائیکورٹ باربار نوازشریف کو بلا رہا ہے لیکن وہ واپس نہیں آرہے،انہوں نے کہا کہ محمدزبیر نے جو صلح سے متعلق بیان دیا اس پر ان کی سرزنش ہوئی، ہر ادارے کا اپنا ایک کردار ہے اور آئینی حدود میں کام کر رہا ہے مگر مختلف جماعتیں متعدد بار اہم ادارے کو سیاست میں گھسیٹ لاتی ہیں،فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ شہبازشریف اب پائوں پڑنے والی باتیں کر رہے ہیں، چچامفاہمت اور بھتیجی مزاحمت کی باتیں کر رہی ہیں،انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال بھی بلاول بھٹو نے کہا تھا بجٹ پاس نہیں ہو گا اور ہو گیا، اپوزیشن کیلئے اپوزیشن ہی کافی ہے، اپوزیشن پہلے آپس میں ایک دوسرے پر اعتماد کر لے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close