ایم کیو ایم نے وزیراعظم کو کس شرط پر بجٹ منظوری کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرا دی؟وزیراعظم نے بھی حامی بھرلی

اسلام آباد (پی این آئی) ایم کیوایم نے بجٹ منظوری کیلئے وزیراعظم کو تعاون کی یقین دہانی کروادی، وزیراعظم نے کہا کہ ایم کیوایم کا دوبارہ مردم شماری کا وعدہ پورا کریں گے، آئندہ بجٹ میں مردم شماری کیلئے فنڈز بھی مختص کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ایم کیو ایم کے وفد نے ملاقات کی، وفد میں امین الحق، فیصل سبزواری، خالد مقبول صدیقی اور عامر خان شامل تھے۔ملاقات میں گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی موجود تھے۔ ملاقات میں کراچی کے مسائل، ترقیاتی ضروریات، مردم شماری اور بجٹ سے متعلق ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت ہوئی۔وفد نے کراچی اور حیدر آباد کی ترقیاتی ضرویات اورمسائل سے آگاہ کیا۔ ایم کیوایم کے وفد نے بجٹ کے حوالے سے اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔ایم کوایم نے نئی مردم شماری کا مطالبہ کیا۔جبکہ جعلی ڈومیسائل کا بھی معاملہ اٹھایا۔ جس پروزیراعظم نے کہا کہ ایم کیوایم اتحادی جماعت ہے، جائز مطالبات کو تسلیم کیا جائے گا۔ ایم کیوایم کا دوبارہ مردم شماری کا وعدہ پورا کریں گے،آئندہ بجٹ میں مردم شماری کیلئے فنڈز بھی مختص کریں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ کے عوام کی ترقیاتی ضروریات اور مسائل کا ادراک رکھتی ہے۔عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے وفاقی حکومت اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ آئندہ بجٹ کی تیاری کے دوران کراچی اور حیدرآباد کی ترقیاتی ضروریات پر غور کیا جائے گا۔ کراچی ملک کا معاشی حب ہے، کراچی کی ترقی ملک کی ترقی ہے۔ دوسری جانب جہانگیر ترین گروپ کے افراد کی اس میٹنگ کے حوالے سے مجھے جو اطلاع موصول ہوئی ہے اُس کے مطابق یہ میٹنگ اسی لیے رکھی گئی ہے کہ اُنہیں اطلاع موصول ہو گئی ہے کہ آنے والے دنوں میں اُن سب کے ساتھ اچھا نہیں ہونے جا رہا۔ ایک تو اُن کے ایم پی اے پر مقدمہ تھا ، اس مقدمے کے بارے میں خیال کیا جا رہا تھا کہ اسے ڈسچارج کر دیا جائے گا لیکن ایسا نہیں ہوا۔ اس میٹنگ کے بعد ایک اور میٹنگ متوقع ہے جس میں حکومت کو بجٹ کے حوالے سے ڈرائے جانے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close