بیروزگار ہو جائیں تیار، پچاس ہزار روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی تیاریاں، حکومت نے خوشخبری سنا دی

لاہور (پی این آئی) صوبہ پنجاب کے بیروزگار افراد کیلئے خوشخبری ہے کہ صوبائی حکومت نے 50 ہزار افراد کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی تیاریاں شروع کردیں، پنجاب میں زرعی شعبے میں 40 ہزار ڈیلی ویجیر رکھے جائیں گے، محکمہ زراعت کے ایکسٹینشن پروگرام کی پرائیوٹائزیشن کی جائے گی، جس کی وجہ سے 10 ہزار سے زائد لوگوں کو روزگار فراہم کیا جائے گا جس میں ساڑھے 6 ہزار سے زائد فیلڈ اسٹنٹ اور ساڑھے 3 ہزار سے زائد زرعی آفیسر بھرتی کیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے صوبہ پنجاب میں زرعی شعبے کے اندر 50 ہزار افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی منصوبہ بندی شروع کردی گئی ہے ، اس ضمن میں محکمہ زراعت نے وزیراعظم زرعی پروگرام کی منظوری اور بھرتیوں کے لیے سمری ایوان وزیراعلیٰ کو ارسال کردی ہے ، جس کے تحت صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ بھر میں زرعی شعبے کے اندر 50 ہزار افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹ میں محکمہ زراعت پنجاب کے حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں زرعی شعبے کے اندر 40 ہزار ڈیلی ویجیر رکھے جائیں گے ، اس کے علاوہ محکمہ زراعت پنجاب کے ایکسٹینشن پروگرام کی پرائیوٹائزیشن کی جائے گی اور پرائیوٹائزیشن کی وجہ سے 10 ہزار سے زائد لوگوں کو روزگار فراہم کیا جائے گا جس میں ساڑھے 6 ہزار سے زائد فیلڈ اسٹنٹ اور ساڑھے 3 ہزار سے زائد زرعی آفیسر بھرتی کیے جائیں گے۔رپورٹ کے مطابق محکمہ زراعت پنجاب نے مختلف پروگراموں کی منظوری کے لیے ایوان وزیر اعلی کو سمری ارسال کردی ہے جس کے لیے نئے مالی سال کے بجٹ میں فنڈ مختص کیے جائیں گے جب کہ پی ایس ڈی پی کے تحت وفاق بھی پنجاب حکومت کو آئندہ 2024 تک فنڈ فراہم کرے گا ، جس کے باعث وزیراعظم پاکستان عمران خان کے زرعی شعبے کو فروغ دینے کے منصوبے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں