اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہےکہ بیانات سے واضح ہے کہ وزیراعظم کا کوئی تعلق عام آدمی سے نہیں، وزیراعظم کہتےہیں مشکل وقت ختم ہوگیا ، اے ٹی ایمز کےلیے مشکل وقت ختم ہوا ہوگا، بجٹ آئے گا تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائےگا۔بلاول بھٹو نے پہلے دفعہ براہ راست سابق وزیر اعظم نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔بلاول نے نواز شریف کو علاج کےلیے لندن جانے دینے پر بھی تنقید کی اور احتساب کے نظام کو دوغلا اور مذاق قرار دے دیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک میں احتساب کا دوغلا نظام ہے، وزیراعظم رائیونڈ کا ہو تو سزا کے باوجود لندن بھیج دیا جاتا ہے۔بلاول نے مزید کہا کہ وزیر اعظم باہرسے وہی پیسہ لانےکی بات کررہےہیں جو 90 دن کے اندر لانےکا کہا تھا۔ اپوزیشن میں حکومت گرانے کی طاقت نہیں تو وہ الیکشن تک انتظار کریں گے، عوام خود انہیں لات مار کر گرادیں گے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں