شیخوپورہ (پی این آئی) استانی کی محبت میں گرفتار ہو جانے والےمیٹرک کے طالب علم نے خود کو مار لیا۔ شیخوپورہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق 17سالہ میڑک کا طالب علم علی بلوچ اپنی سکول ٹیچر سے محبت کرتا تھا،اس نے سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا۔علی بلوچ نے خودکشی کرنے کی ویڈیو بھی بنائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔اس نے خود کو گولی مارنے سے قبل جسم کے مختلف حصوں کو تیز دھار آلے سے زخمی بھی کیا۔خودکشی کرنے والے نوجوان علی بلوچ کے والد کاروبار کے سلسلے میں بیرون ملک مقیم ہیں۔علی بلوچ کی نماز جنازہ آج شیخوپورہ ادا کی جائے گی۔۔۔۔۔
اسلام آباد کو محفوظ بنانے کے لیےکچھ نیا کرنے کا اعلان
اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دہشت گردی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس کی مکمل ناکامی کا اعتراف کر لیا ہے۔ شیخ رشید احمد وزیرستان کے 2 روزہ دورے پر روانگی سے قبل ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہےجس میںانہوں نے 8 سے 10 روز میں اسلام آباد کے لیے نئی فورس شروع کرنے اور دارالحکومت کو محفوظ بنانے کا اعلان کیا ہے۔اپنے ویڈیو پیغام میںشیخ رشید نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو محفوظ بنائیں گے، مذکورہ نئی فورس کے پیٹرولنگ اسکواڈ میں ڈیڑھ سو موٹر بائیک بھی شامل ہوں گی۔انہوں نےبتایا کہ افغانستان کے ساتھ سرحد پرباڑ لگانے کا کام 2 ماہ میں مکمل ہو گا جبکہ ایران کے ساتھ سرحدی باڑ سال کے آخر تک مکمل کر لی جائے گی۔وزیرِ داخلہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سرحد پر ریکارڈ کو ڈیجیٹل بنانے کیلئے بھی کام جاری ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں