شادی سے متعلق متنازعہ بیان، رابی پیرزادہ نے ملالہ کو کھری کھری سنا دیں

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے ملالہ یوسفزئی کے شادی کے حوالے سے دیئے گئے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے میدان میں آ گئیں اور کھری کھری سنادیں۔ تفصیلات کے مطابق رابی پیر زادہ نے کہا ہے کہ اُنہیں یہ بیان سُننے کے بعد قوالی کے شہنشاہ نصرت فتح علی یاد آگئے۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق سابق گلوکارہ نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی سے مخاطب ہوکر لکھا کہ ’بہن میں نے موسیقی چھوڑ دی ہے، مگر آپ کو دیکھ کر مرحوم نصرت فتح علی خان یاد آگئے، کیا سے کیا ہوگئے دیکھتے دیکھتے۔ واضح رہے کہ رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملالہ یوسفزئی کی دو تصاویر شیئر کیں ، ایک تصویر میں وہ معصوم سی لڑکی ہیں یعنی وہ ملالہ کے بچپن کی تصویر ہے جبکہ اگلی تصویر ملالہ کے حالیہ فوٹو شوٹ کی ہے جو اُنہوں نے برطانوی فیشن میگزین ووگ کے لیے کروایا ہے۔ رابی پیر زادہ نے مزید لکھا ہم مسلمان کسی کے لیے گالیاں یا فسق باتیں نہیں کرتے لیکن ہاں اُمید ضرور کرتے ہیں کہ دین کے حوالے سے منفی بیانات دینے والے افراد ہمارے دینِ اسلام کی نمائندگی نہ کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close