کوئٹہ ،بچوں نے قبرستان سے ملنے والے گرینیڈ کو کھلونا سمجھ کر اٹھا لیا، تین معصوموں کی جان چلی گئی

کوئٹہ (پی این آئی) کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد میں معصوم بچوں کو قبرستان سے ملنے والے گرینیڈ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں تین ننھے بچوں کی جان چلی گئی۔ کوئٹہ پولیس کا کہنا ہے کہ دستی بم پھٹنے کا واقعہ نواحی علاقے خروٹ آباد کی کلی بادیزئی میں پیش آیا جہاں بچوں کو قریبی قبرستان میں کھیلتے وقت ایک دستی بم ملا جو بعد ازاں وہ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔پولیس حکام کے مطابق دھماکے سے تین بچے جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے جب کہ واقعے کے بعد پولیس اور ایف سی اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ سی ٹی ڈی نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔۔۔۔۔

سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے مکمل طور پر کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور(پی این آئی) پورے صوبہ پنجاب میں سرکاری اور نجی سکول 7 جون سے مکمل کھل جائیں گے۔ صوبائی محکمہ تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر کے نجی و سرکاری اسکولوں میں پہلی سے نویں جماعت تک کلاسز کا آغاز 7 جون سے ہوگا اور کلاسز 50 فیصد حاضری کے ساتھ ہوں گی۔محکمہ تعلیم کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ کوئی طالب علم لگا تار 2 دن اسکول نہیں آئے گا، کلاسز کے دوران کورونا ایس اوپیز پر عمدرآمد لازمی ہوگا۔ پنجاب میں میٹرک اور انٹر کی کلاسیں پہلے ہی 31 مئی سے شروع ہوچکی ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close