آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے وزرا تعلیم کانفرنس میں محدود امتحانات کا فیصلہ مسترد کر دیا

اسلام آ باد (آئی ا ین پی ) آل پاکستان پرائیویٹ سکولزفیڈریشن نے کہا ہے کہ وزرا تعلیم کانفرنس فیصلوں میں محدودامتحانات کا فیصلہ 50 لاکھ طلبا کی حق تلفی اور امتیازی سلوک ہے،ایلیٹ کلاس طلبا کی طرز پر عام پاکستانی بچے کو بھی یکساں سلوک کا آئینی حق حاصل ہے،کیمبرج اوراولیول کی طرح تمام مضامین کا مکمل امتحان لیا جائے۔آل پاکستان پرائیویٹ سکولزفیڈریشن کے صدر کاشف مرزا نے کہا ملک بھر امتحانات کے بہترانعقاد کیلئے پرائیویٹ سکولز بطور امتحانی سینٹرز بنانے کی پیشکش کرتے ہیں،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا طلبا بارے بیان کہ‘آخری ایک دو ماہ پڑھائی ہوتی ہے’نااہلی،ناکام پالیسیاں اورتعلیم سے نابلد ہونے کا ثبوت ہے،وزیراعظم، چیف جسٹس،آرمی چیف اور این سی او سی الیکشن سرگرمیاں اورغیر قانونی سیاسی اجتماعات رکوائیں،پرائیویٹ و پبلک طلبا،اساتذہ واسٹاف کو بلا امتیاز ویکسین ترجیح بنیادوں پرکی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close