نویں اور گیارہویں کی کلاسز کا بھی آغاز ہو گیا

پشاور(آئی این پی ) خیبرپختونخوا میں نویں اور گیارہویں کی کلاسز کا بھی آغاز ہوگیا، طلبا سکول پہنچ کر بہت خوش نظر آئے۔ این سی او سی سفارشات کی روشنی میں صوبے بھر میں نہم اور گیارہویں کا تدریسی عمل شروع ہوگیا۔ ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئیں۔ محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کی جانب سے طلبہ اور اساتذہ کے لیے ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار دیا گیا، اس سے پہلے یکم جون سے دہم اور بارہویں کی کلاسیں شروع ہوچکی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close