تمام نجی اور سرکاری سکولز 7 جون سے کھولنے کا نوٹیفیکیشن جاری

لاہور(آئی این پی)محکمہ سکول ایجوکیشن نے 7جون سے صوبے بھر کے اضلاع میں نجی اور سرکاری سکولز کھولنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے، بچوں کو پچاس فیصد حاضری کے تحت بلانے کی پابندی برقرار رہے گی،محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سکولوں میں طلبہ کو 50فیصد حاضری کے تحت بلایا جائے گا، کوئی بچہ لگاتار دو دن سکول نہیں آئے گا، تمام متعلقہ اتھارٹیز کورونا ایس اوپیز پر عملدراآمد کروائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close