ملالہ یوسفزئی کی حمایت ریحام خان کو مہنگی پڑی، صارفین نے اپنی توپوں کا رخ ریحام کی جانب کر لیا

اسلام آباد(پی این آئی)ملالہ یوسفزئی کی حمایت ریحام خان کو مہنگی پڑ گئی۔گزشتہ روزملالہ یوسفزئی کےانٹرنیشنل میگزین کو دیئے گئے انٹرویومیں شادی سے متعلق بیان سوشل میڈیا پر موضوع ِ بحث بنا ۔ملالہ نے اس انٹرویو میںنکاح پر سوالیہ نشان اٹھایا تھا جس پر بطور مسلمان لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے تھے اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔جبکہ اسی تنازعے میں ریحام خان بھی کود پڑیں اور ملالہ کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ ’’اگر ملالہ آپ کا نام نہیں ہے تو برائے مہربانی اس کی زندگی سے دور رہیں‘ یہ آپ کا مسئلہ نہیں ہے اور وہ اپنی زندگی آپکے لئے قربان نہیںکر رہی ۔ اس نے اپنی زندگی میںبہت کچھ حاصل کر لیا ہے آپکی شکست خوردہ زندگی کے مقابلے میں۔‘‘ریحام خان کی جانب سےملالہ یوسفزئی کی حمایت کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے اپنی توپوںکا رخ ریحام خان کی جانب کر لیا۔ایک صارف نے لکھا کہ تو آپ کا نام عمران خان ہے کیا؟ لیکن آپ تو عمران خان کا نام بھی افورڈ نہیں کر سکتی۔ایک اور صارف لکھتی ہیں کہ مجھے آپکی فرسٹریشن سمجھ آتی ہے۔ظاہر ہے آپ اس کا دفاع ہی کریں گی کیونکہ آپ بھی ویسی ہی ذہنیت کی مالک ہیں جیسی ذہنیت ملالہ کی ہے۔ایک اور صارف نے تنقید کرتے ہوئے کھری کھری سنا دیں کہ کس کو کہہ رہی ہو محترمہ؟ خود آج تک خان صاحب کی بات کئے بغیر ٹویٹ نہیں کرتی اور دوسروں کو نصیحت فرما رہی ہیں۔جب آپ لوگ ملک کو اپنی مرضی سے چلانے کے دعوے دار بنتے ہو تو آپ لوگ بھی عوام کی پراپرٹی میں شامل ہو جاتے ہو‘تو جواب دہ تو ہونا پڑتا ہے‘عام عوام بنو تو کوئی نہ پوچھے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close