آئندہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں سو فیصد اضافہ؟ بڑا مطالبہ آگیا

لاہور(پی این آئی)پریم یونین ورکشاپ کا خصوصی اجلاس  زیر صدارت چوہدری محمود الاحدصدر پریم یونین ورکشاپس منعقد ہوا۔ اجلاس  چیئرمین پریم یونین  ضیاء الدین انصاری  نے خصوصی شرکت کی ۔ اجلاس میں کام کا جائزہ لیاگیا اورمزدوروں کی فلاح  وبہبود  کے حوالے سے  جاری کام کو آگے بڑھانے کے حوالے سے  مختلف تجاویز   آئیں ۔مزدوری کے حقوق کی جدوجہد کو مزید تیز کرنے کے حوالے سے اہم امور طے کئے گئے ۔ اجلاس میں چیئرمین ضیاء الدین انصاری نے  ہدایات  جاری کیں اور یونین کو مضبوط اور منظم کرنے کے حوالے سے کہا کہ  آئندہ یونین کے امور کو دیکھنے کے لیے چوہدری محمودالاحد سرابراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے ۔ جس میں رشید احمد باوجو،رفیق اعوان،  صفدر چوہدری ،محمد ارشد ،محمد مشتاق خان  ، میاں ادریس ،اشفاق کان ، جاوید اقبال،محمد اسلم ،محمد عظیم  ہوں گے ۔ اجلاس میں عہدیداران اور ذمہ داران  یونین نے ریل انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ آئندہ بجٹ  میں ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں سو فیصد اضافہ کیا جائے ۔ پی ایم پیکیج ٹی ایل اے ملازمین کو مستقل کیا جائے ۔ ریلوے میں سیاسی بنیادوں پر بھرتی کے بجائے حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کا کوٹہ مقرر کیا جائے۔ گزشتہ کئی برسوں سے ریلوے ملازمین کو ٹی اے اور گریجویٹی کی ادائیگی نہیں کی جارہی ہے جبکہ تعمیراتی فنڈز کے نام پر تنخواہوں سے پانچ فیصد ناجائز کٹوتی کی جارہی ہے،اس کو فوری طور پر ختم کیا جائے ۔دورانِ ملازمت وفات پانے والے ملازمین کا جس پیکیج کا وفاقی حکومت نے اعلان کیا ہے پاکستان ریلوے میں فوری طور پر اس پر عمل درآمد کروایا جائے۔چوہدری محمود الاحد صدر پریم یونین ورکشاپس نے عہدیداران یونین اور ورکرز کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ مزدوروں کے حقوق کیلیے ہرجگہ آواز اٹھائیں گے۔جھونپڑیوں میں رہنے والوں کو حقوق سے محروم رکھا گیا تو وہ بنگلوں میں رہنے والوں کو بھی چین سے نہیں رہنے دیں گے۔ملک میں اگر کوئی خوشحالی نظر آتی ہے تو اس کی وجہ مزدوروں کی دن رات کی محنت ہے ،حکومت تین سال میں اپنے منشور پر عمل نہیں کرسکی اورنہ ہی لیبر پالیسی بنا سکی ہےجس کی پوری یونین مذمت کرتی ہے ۔ حکومتی خسارہ پورا کرنے کے لیے قومی اداروں کو نج کاری کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close