کورونا کا رونا، فیسوں کی عدم ادائیگی، درجنوں سکول مستقل طور پر بند ہو گئے، اساتذہ بے روزگار

سکھر (پی این آئی) آل پاکستان پرائیویٹ اسکول ایکشن کمیٹی نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ نئے آنے والے بجٹ میں پرائیویٹ اسکولز کے 25 فیصد طلبا کو اسکالر شپ دینے کا اعلان کرے تاکہ غریب طلباء تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوسکیں۔چیئرمین آل پاکستان پرائیویٹ اسکول ایکشن کمیٹی بشیر چناکا کہنا ہے کہ کم از کم 50 سے 100 کے درمیان اسکولز ایسے ہیں جو بند ہوچکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شہر میں کورونا وائرس کے باعث مسلسل تدریسی عمل معطل رہنے اور فیسوں کی عدم ادائیگی پرگلی محلوں کے 50 سے زائد اسکولز مالی اخراجات کا بوجھ برداشت نا کرسکے جس کے باعث پریشان حال مالکان نے مجبوراً اپنے اسکولز مکمل طور پر بند کردیے۔انہوں نے کہا کہ ان اسکولوں کے جو اساتذہ بیروزگار ہوئے وہ الگ ہیں جب کہ ان کے ساتھ جڑے بہت سے کاروبار بھی بند ہوگئے ہیں۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کورونا لاک ڈاؤن کے باعث سکھر میں درجنوں اسکولز مستقل طور پر بند کر دیے گئےہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close