اسلام آباد (پی این آئی) تعلیم کے وفاقی وزیر شفقت محمود نےاس سال لازمی امتحانات لینے کا اعلان کرتے ہوئے طلبہ و طالبات کو بتا دیا ہے کہ کتنے اور کن کن مضامین کا امتحان ہو گا، امتحانات کب ہوں گے، اور پہلے انٹر کے اور پھر میٹرک کا امتحان ہو گا۔ پریس کانفرنس میں شفقت محمود نے طلبہ کو خبردار کر دیا کہ پھر نہ کہنا کہ بتایا نہیں کیونکہ یہ فیصلہ اب تبدیل ہونے والا نہیں ہے۔ وزیر تعیم نے واضح کیا کہ 9 ویں اور 10 ویں کا صرف اختیاری مضامین اور ریاضی میں امتحان لیا جائے گا یعنی نویں اور دسویں کے صرف چار مضامین کے امتحانات ہوں گے جبکہ 11 ویں اور 12 ویں کے صرف اختیاری مضامین کے امتحانات لیے جائیں گے۔شفقت محمود نے کہاکہ امتحانات اب 24 جون کے بجائے 10 جولائی سے ہوں جبکہ پہلے انٹر اور پھر میٹرک کے پیپر ہوں گے۔ان کا کہنا تھاکہ بورڈ کو پرچوں میں وقفہ رکھنے کا بھی کہا ہے تاکہ بچوں کو تیاری کا مناسب وقت مل سکے۔وزیر تعلیم شفقت محمود نےمزید کہا کہ بچے تیاری کریں کیونکہ جائز مطالبات پر ہم نے کافی نرمی کی ہے اور یہ بچوں کے مستقبل اور تعلیم کا فیصلہ ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں