این سی او سی کا ملک بھر میں ماس ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( آن لائن ) انسداد کورونا کے قومی ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ ا?ْپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں ماس ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس مہم کے تحت مختلف پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ اشتراک کیا جائے گا۔ یہ ماس ویکسینیشن مہم تین حصوں پر مشتمل ہوگی۔ میڈیا کے ساتھ اشتراک سے عوام کی آگاہی کے لیے مہم بھی اس کا حصہ ہوگی۔این سی او سی کے مطابق موجودہ ویکسینیشن سینٹرز کے انفراسٹرکچر میں بہتری اور پاک ویک کی پیداوار میں اضافہ بھی ماس ویکسینیشن مہم کا حصہ ہوگا۔ اس سلسلے میں 7 کروڑ شہریوں کو سال کے آخر تک ویکسینیشن لگانے کا ٹارگٹ طے کر لیا گیا ہے۔ویکسینیشن کی صلاحیت بڑھانے کے لیے تمام فیڈریشن یونٹس کے ساتھ مشاورت مکمل ہو چکی ہے۔ مہم میں میڈیا، مذہبی رہنماؤں اور نجی سیکٹر کو بھی شراکت دار بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔اس مہم کا مقصد بیماری کے اثرات کو کم کرنا ہے تاکہ کاروباری سرگرمیاں کم پابندیوں کے ساتھ جاری رہ سکیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close