وزیر تعلیم شفقت محمود کورونا سے صحت یاب، کورونا ٹیسٹ منفی

اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے۔ وزیرتعلیم شفقت محمود نے اپنے صحت یاب ہونے کی خبر ٹوئٹر پر دیتے ہوئے کہا اللہ کے فضل و کرم سے میں کورونا سے مکمل صحت یاب ہوگیا ہوں، میرے گزشتہ دونوں ٹیسٹ منفی آئے ہیں، آج سے دوبارہ کام پر واپس آرہا ہوں۔ وزیرتعلیم نے مزید کہا کورونا سے جلد صحت یابی بلاشبہ ویکسین کے باعث ہی ممکن ہوئی، کورونا ویکسین واضح طور پر کام کرتی ہے اور اس خوفناک بیماری کے خلاف بہترین دفاع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close