حکومت نے شہباز شریف کی بیرون ملک روانگی کیخلاف اپیل واپس لے لی، سپریم کورٹ نے معاملہ نمٹا دیا

اسلام آباد(آئی این پی ) سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے شہباز شریف کی بیرون ملک روانگی کیخلاف اپیل واپس لئے جانے پر معاملہ نمٹا دیا۔ جسٹس اعجازلاحسن اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل سپریم کورٹ کے بینچ نے شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت کی۔ حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان جبکہ شہباز شریف کی جانب سے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ عدالت میں پیش ہوئے۔ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ شہباز شریف نے ہائیکورٹ سے درخواست واپس لے لی ہے، درخواست واپسی کے بعد اپنی درخواست پر اصرار نہیں کرتے۔ جس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ پھر تو معاملہ ہی ختم ہو گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close