لاہورپراپرٹی سے جڑے کاروباری افراد کے لیے بڑی خبر، پنجاب حکومت نے ریلیف دینے کی تیاری کر لی

لاہور(آئی این پی)لاہوپراپرٹی سے جڑے کاروباری افراد کے لیے بڑی خبر ، پنجاب حکومت نے ریلیف دینے کی تیاری کر لی۔ تفصیلات کے مطابق پراپرٹی ڈویلپرز ،پروموٹرز اور مارکیٹنگ والوں کو ٹیکس نیٹ میں ریلیف دینے کی تیاریاں کر لی گئی ہیں ۔ پنجاب حکومت نئے مالی سال میں پراپرٹی ڈویلپرز اور لینڈ کنسٹرکشن پر 10 فیصد تک ٹیکس ریلیف دے گی ۔ نئے مالی سال میں بھی لینڈ ڈویلپمنٹ اور کنسٹرکشن پر کم چارجز وصول ہوں گے ۔لینڈ ڈویلپمنٹ پر 100 روپے فی سکوئیر اور کنٹرکشن پر 50 روپے فی سکوئیر چارجز وصول ہوں گے ۔ اس سلسلے میں ریسورس موبلائزیش کمیٹی نے محکمہ خزانہ کو سفارشات پیش کردیں ۔نئے مالی سال کے فنانس بل میں مذکورہ ریلیف شامل کرنے کی تجاویز ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب کو بھی ان تجاویز کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں