راولپنڈی اسلام آباد کے درمیان سیاحتی بس سروس بحال، کھڑے ہو کر سفر کرنے پر پابندی

اسلام آ باد (آئی این پی ) راولپنڈی اوراسلام آباد کے درمیان چلنے والی ڈبل ڈیکرسیاحتی بس سروس بحال ہو گئی ہے۔ ڈبل ڈیکر بس سروس کورونا کے باعث سیاحتی مقامات کی بندش پر بند کردیا گیا تھا۔ ڈبل ڈیکر بس راولپنڈی کے علامہ اقبال پارک سے چلتی ہے اور سیاحوں کو اسلام آباد کے تفریحی مقامات کی سیر کراتی ہے۔ انتظامیہ کی طرف سیمیٹرو بس میں سفر کے لیے ایس او پیز جاری کی گئی ہیں۔ میٹرو بس سروس میں کھڑے ہو کر سفر کرنے پر پابندی ہوگی۔ مسافر سیٹ پر بیٹھ کر سفر کرسکیں گے۔ مسافروں کے لیے دوران سفر ماسک پہنا لازمی ہوگا۔ ڈبل ڈیکر بس سروس پی ایچ اے اور ٹوارزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے اشتراک سے چلائی جا رہی ہے۔ سیاحتی بس کا روٹ فیصل مسجد، دامن کوہ، شکرپڑیاں، بلیو ایریا اور لوک ورثہ پر مشتمل ہے۔ سیاح پارلیمنٹ ہاس، سپریم کورٹ اور نیشنل میوزیم بھی دیکھ سکتے ہیں۔ بس میں 60 افراد سوار ہو سکتے ہیں۔ کم عمر بچوں اور خصوصی افراد کیلئے سفرمفت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close