19ماہ کے طویل عرصے کے بعد پاک چین بارڈر کھول دیا گیا

ہنزہ(آئی این پی )پاک چین سرحد تجارتی سرگرمیوں کے لیے دوبارہ کھل گئی،پاک چائنہ بارڈر 19 ماہ بعد بدھ کو یکطرفہ تجارت کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر ہنزہ کے مطابق کورونا ایس او پیز کو یقینی بناتے ہوئے درآمدات کی اجازت دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ چین سے آئی تمام مال بردار گاڑیوں کو بارڈ رکے نزدیکی احاطے میں خالی کر دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاحوں کو بھی مکمل ایس او پیز کے تحت اجازت دی گئی ہے۔ پاک چین سرحد تجارتی سرگرمیوں کے لیے دوبارہ کھل گئی،پاک چائنہ بارڈر 19 ماہ بعد بدھ کو یکطرفہ تجارت کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر ہنزہ کے مطابق کورونا ایس او پیز کو یقینی بناتے ہوئے درآمدات کی اجازت دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں