تمام خدشات دور، عازمین حج کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) قومی ادارہ صحت نے پہلے مرحلے میں فائزر ویکسین عازمین حج کو لگانے کا فیصلہ کرلیا، فائزر ویکسین کی ایک لاکھ خوراکیں پاکستان کو مل چکی ہیں، اس کے بعد عوام کو ویکسین لگائی جائے گی، فائزر کی مزید خوراکیں جولائی سے اگست میں پاکستان پہنچیں گی۔ ذرائع قومی ادارہ صحت کے مطابق قومی ادارہ صحت نے پہلے مرحلے میں فائزر ویکسین عازمین حج کو لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔فائزر کی ایک لاکھ ڈوزز کچھ روز قبل پاکستان پہنچی ہیں۔ تاہم فائزر ویکسین کو فی الحال عوام کو لگانے کا فیصلہ نہیں ہوا۔ فائزر ویکسین کی دوسری کھیپ کے بعد ویکسین عوام کو لگائی جائے گی۔ جو کہ جولائی سے اگست میں پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔ محکمہ صحت نے فائزر ویکسین کی اسٹوریج کیلئے 23 الٹراکولڈ چین فریزر خرید لیے ہیں۔فیصلہ کیا گیا ہے کہ فائزر ویکسین بیرون ملک سفر کرنے والے افراد کو ترجیعی بنیادوں پر لگائی جائے گی۔واضح رہے 28 مئی کو کورونا ویکسین فائزر کی پہلی کھیپ پاکستان کو موصول ہوگئی ہے، فائزر ویکسین کی ایک لاکھ خوراکیں پاکستان کو مل گئی ہیں۔ فائزر ویکسین کی کھیپ پاکستان کو کوویکس کے ذریعے ملنے والی دوسری کھیپ ہے۔ 2 ہفتے قبل 12 لاکھ سے زائد اسٹرازینکا ویکسین کے ٹیکے کوویکس کے ذریعے پاکستان پہنچے تھے۔ فائزر ویکسین کی خریداری اور فراہمی میں یونیسف نے اہم کردار ادا کیا۔دوسری جانب وفاقی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امورعلی محمد خان کا کہنا ہے کہ چینی ویکسین کو امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن نے73 فیصد موثر قراردے دیا ہے، ہم چینی کورونا ویکسین لگا رہے تھے، اب ویکسی نیشن بڑھا دی ہے۔ اس وقت کورونا ویکسی نیشن ایک لاکھ یومیہ تک پہنچ گئی ہے۔ رواں برس چینی ویکسین کی وجہ سے عازمین حج ، حج سے محروم نہیں رہیں گے۔ حکومت نے اس حوالے سے سعودی عرب سے رابطہ کرلیا ہے اور بہت جلد عوام کو خوشخبری سنائیں گے۔ چینی ویکسین پر حج کی اجازت نہ ملنے پر سعودی عرب سے رابطے میں ہیں۔ ہمارا کوئی بھی حاجی چینی ویکسین کی وجہ سے حج سے محروم نہیں رہے گا۔

close