ایک طرف کورونا وائرس کا دباؤ کچھ کم ہونے لگا ہے تو دوسری جانب پنجاب میں جان لیوا وائرس ڈینگی نے بھی خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق صوبے میں ڈینگی وائرس کے 44 مریض سامنے آنے پر محکمہ صحت نے ہنگامی اقدامات شروع کردیے ہیں۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی وائرس کے 44 مریضوں میں سے 13 لاہور جب کہ گجرات اور وہاڑی کے 3،3 مریض شامل ہیں، راولپنڈی، فیصل آباد اور قصور سے 2،2 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، 7 مریضوں کی ٹریول ہسٹری دوسرے صوبوں اور ایک کی اسلام آباد سے ملتی ہے۔محکمہ صحت کے حکام نے صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے انسداد ڈینگی اقدامات شروع کر دیے جس کے تحت تمام اضلاع میں ڈینگی وارڈز اور ڈینگی آئی سی یو فعال کردیے گئے ہیں اور انسداد ڈینگی مہم کے لیے صوبے میں فوری طور پر 10929 ہیلتھ ورکرز کو عارضی بنیاد پر بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ انسداد ڈینگی کے لیے کام کرنے والے ہیلتھ ورکرز اور افسران کی اتوار کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی کے اس سال 44 مریض سامنے آنا تشویشناک ہے جب کہ گزشتہ سال مئی کے آخر تک صوبے بھر میں 9 مریض رپورٹ ہوئے تھے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں