ہفتہ اتوار کی بجائے جمعہ کی چھٹی پرایک صوبائی اسمبلی نے اتفاق کر لیا

پشاور (پی این آئی) خیبر پختونخوا اسمبلی میں گذشتہ روز کی ارروائی کے دوران جمعہ کی چھٹی بحال کرنے کی قرارداد متفقہ طور پرمنظور کرلی گئی۔ ارکان اسمبلی کی رائے تھی کہ بازاروں ، مارکیٹوں اور نجی اداروں میں 2 دن تعطیل ہوتی ہے، 2 چھٹیوں سے کاروبار، معیشت اور سرکاری امور سست روی کا شکار ہیں، اس لیے ملک بھر میں اتوار کی بجائے جمعہ کے دن ہفتہ وار سرکاری چھٹی کو بحال کیا جائے۔خیبر پختونخوا اسمبلی میں یہ قرارداررکن صوبائی اسمبلی حمیرا خاتون کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں اتوار کے بجائے جمعہ کے دن ہفتہ وار سرکاری چھٹی کو بحال کیا جائے کیوں کہ اتوار کی چھٹی کی وجہ سے بازاروں ، مارکیٹوں اور نجی اداروں میں 2 دن تعطیل ہوتی ہے جب کہ 2 چھٹیوں کی وجہ سے کاروبار ، معیشت اور سرکاری امور سست روی کا شکار ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close