اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان میں تیارکردہ کورونا ویکسین ‘پاک ویک’ متعارف کروادی گئی۔ چینی کورونا ویکسین کین سائنو کو پاکستان میں ‘پاک ویک’ کے نام سے متعارف کروایا گیا ہے اور پہلے مرحلے میں اس کی ایک لاکھ اٹھارہ ہزار ڈوزز کی پہلی کھیپ تیار کرلی گئی ہے۔اس موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر نے کہاکہ ایمرجنسی میں این سی او سی نے اہم کام کیا، کورونا میں اسپتالوں کی صورت حال میں کچھ فوری بہتری لائے، پہلی لہر کی نسبت تیسری لہر میں اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد زیادہ تھی۔وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ چین پہلے بھی دوست ہے کورونا کے موقع پر بھی آگے آیا، آنے والے دنوں میں پاکستان میں ہی ویکیسن بنے گی ۔ چینی سفیر نے کہاکہ چینی حکومت ترقی پذیر ممالک میں ٹیکنالوجی منتقلی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں