پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے ملکی دفاع ناقابل تسخیرہوا، وزیراعظم

راولپنڈی(آئی این پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے ملکی دفاع ناقابل تسخیرہوا، پاک فوج نے دشمن کے خلاف ہمیشہ بہترین نتائج حاصل کیے ہیں،ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں قانون کی حکمرانی، بلا امتیاز احتساب اور انصاف میسرہو، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق انہوں نے یہ بات کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے دورے کے موقع پر کورس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہی،آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ پہنچنے پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے استقبال کیا،وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک فوج نے دشمن کے خلاف ہمیشہ بہترین نتائج حاصل کیے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے ملکی دفاع ناقابل تسخیرہوا،انہوں نے کہا کہ زرعی اور صنعتی سمیت دیگرشعبوں کی ترقی کے لیے اقدامات کیے ہیں، انہوں نے اپنے خطاب میں ملکی صورتحال اور دشمن کی سازشوں پر بھی روشنی ڈالی،وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاک فوج نے دشمنوں کے سازشی منصوبے ناکام بنائے ہیں، انہوںنے زور دے کر کہا کہ پاکستانی قوم کو مسلسل محنت کی ضرورت ہے، ان کا کہنا تھا کہ محنت سے ہی اسلامی اصولوں پر قائم خوشحال ریاست کا قیام ممکن ہے،وزیراعظم نے کہا کہ اپنے مقاصد کے حصول کے لیے ناکامی کے خوف سے بالاتر ہوکر محنت کریں، انہوں نے کہا کہ ایسا پاکستان چاہتے ہیں کہ جہاں قانون کی حکمرانی، بلاامتیاز احتساب اور انصاف میسر ہو،آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ ملکی دفاع سخت جان پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ مہارت کے باعث مضبوط ہے، انہوں نے اپنے خطاب میں پاکستان کے مستقبل کے بارے میں اپنے وژن سے آگاہ کیا،وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مختلف شعبوں میں ترقی کیلئے حکومت بھر پور اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی اصولوں پر مبنی خوشحال ریاست کے قیام کے لیے بے لوث کاوش درکار ہیں،آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قائداعظم اور علامہ محمد اقبال کے نظریات پر مبنی ریاست کے قیام کے لیے مسلسل محنت کرنا ہو گی،وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت نے زرعی، صنعتی، ٹیکنالوجی اور خودکاری کے شعبوں میں ترقی کے لیے بہت محنت کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close