امریکہ نے پاکستان سے فوجی اڈے مانگے تھے لیکن وزیراعظم نےدوٹوک جواب دیدیا، اندر کی خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان سے فوجی اڈے مانگے تھے لیکن وزیراعظم عمران خان ڈٹ گئے جس کے بعد انہوں نے اسرائیل سے تھریٹ کیا کہ وہ پاکستان کے حالات خراب کرنے کی کوشش کریں گے اور پاکستان کی فوج کو متنازعہ بنوائیں گے اس کے ساتھ حکومت کو بھی متنازعہ بنوائیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ میں چیلنج کر رہا ہوں کہ امریکہ نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے افغانستان بارڈر پر بیس بھی مانگی اور ڈرون حملوں میں مدد بھی مانگی جس کے بعد عمران خان نے انہیں جواب دیا کہ میں نے تو خود ڈرون حملوں کے خلاف مارچ کیا ہوا ہے میں کیسے ڈرون حملوں کی اجازت دے سکتا ہوں ، وزیراعظم عمران خان کے ڈٹ جانے کے بعد ہی امریکہ نے پاکستان کی حکومت اور فوج کے خلاف سازش شروع کر دی ہے جس میں حکومت اور فوج کو متنازعہ بنائیں گے۔عارف حمید بھٹی نے کہا کہ انٹیلی جنس ایجنسی کو رپورٹ موصول ہوئی تھی کہ ملک میں تنازعہ پیدا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میری کچھ لوگوں سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پر دباؤ ڈالا گیا، سعودی عرب کے دورے کے دوران بھی عمران خان پر دباؤ ڈالا گیا تھا جس کے جواب میں انہوں نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ سے کہو کہ وہ اب فلسطین کے مسئلے کو حل کرے، مسئلہ کشمیر حل کرے۔عارف حمید بھٹی نے کہا کہ میں یہ باتیں چار جگہ سے تصدیق کرنے کے بعد آپ کو بتا رہا ہوں۔ رنگ روڈ سے متعلق بات کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ رنگ روڈ اسکینڈل میں بڑے مگر مچھ ہیں اور کچھ لوگ سمجھ رہے ہیں کہ وزیراعظم ان کو چھوڑ دیں گے لیکن ایسا کچھ نہیں ہو گا، وزیراعظم کسی کو نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید نے کچھ جگہ پیچی تھی اور غلام سرور کے بیٹے کے حوالے سے بھی کچھ چیزیں ملی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close