تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑی خوشخبری، آنیوالے بجٹ ریلیف دینے کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) بجٹ کی آمد آمد ہے، آنے والے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو کیا ملے گا۔ فواد چودھری نے سب بتادیا ۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف ملے گا۔ ہمارے دور میں مہنگائی ہوئی مگر قوت خرید میں اضافہ بھی اسی تناسب سے ہو رہا ہے جو خوش آئند ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے یپغام میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اچھی خبروں کا سلسلہ جاری ہے کویت نے دس سال بعد پاکستان کیلئے ورک ویزا کا اجراء شروع کر دیا ہے، کورونا فرنٹ پر پاکستان کی ریکوری نے دنیا کو حیران کر دیا ہے، بھارت سمیت خطے کے دیگر ممالک اس موذی مرض سے نبرد آزما ہیں جبکہ ہمارے ہاں کراچی کے علاوہ تمام ملک میں کورونا کی شرح 4% سے بھی کم ہو گئی ہے۔فواد چودھری نے مزید کہا کہ امید ہےاگلےدو سالوں میں عمران خان کی قیادت میں ملک منزل کے قریب ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close