کوئٹہ (آئی این پی ) بلوچستان کے گرم علاقوں کے سکولوں میں موسم گرما کی طویل تعطیلات کاآغاز ہو گیا ،گرمیوں کی چھٹیاں 31 جولائی تک جاری رہیں گی۔ڈائریکٹر سکولز نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے ہونے والے تعلیمی نقصان کو پورا کرنے کیلئے موسم گرما کی تعطیلات میں پندرہ دن کی کمی کی گئی ،بلوچستان کے سرد علاقوں میں موسم گرما کی مختصر تعطیلات منسوخ کر دی گئی ہیں ،بلوچستان کے تقریبا 17 اضلاع سمر زون اور 16 اضلا ع ونٹر زون میں آتے ہیں ۔ بلوچستان کے گرم علاقوں کے سکولوں میں موسم گرما کی طویل تعطیلات کاآغاز ہو گیا ،گرمیوں کی چھٹیاں 31 جولائی تک جاری رہیں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں