پاکستان تحریک انصاف کے اہم ترین رہنما نے بھارتی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران سینئر صحافی حامد میر کی حمایت کا اعلان کردیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما ،سینئر تجزیہ کار عبدالصمد یعقوب نے بھارتی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں آزادی صحافت کی بات آئیگی میں حامد میر کیساتھ کھڑا ہوں ، میں انہیں 1995سے جانتا ہوں،ان پر آج پابندی نہیں لگی ، ان پر مشرف دور میں بھی پابندی لگی ، زرداری دور میں بھی لگی ، لیکن بدقسمتی سے یہ پابندی پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں بھی لگی ، میر ایہ ماننا ہے کہ کسی زبان کو اسی طرح بند نہیں کرایا جاسکتا،خاص طور پر حامد میر کو،یہ ٹھیک ہے کہ حامد میر کو انتہا تک نہیں جانا چاہئے تھا،ذاتیات پر بات نہیں کرنا چاہئے تھی،کس کے پروگرام کو آن ائیر ہونا چاہئے کس کے پروگرام کو آن ائیر نہیں ہونا چاہئے یہ اداروں کا کام نہیں ہے ، پروگرام کے میزبان نے ان سے سوال کیا کہ کیا تحریک انصاف کے باقی رہنمائوں نے وزیر اعظم عمران خان کو اس حوالے سے کوئی مشورہ نہیں دیا تو عبدالصمد یعقوب نے کہا کہ عمران خان ، خود حامد میر کے ایک بہت اچھے دوست رہے ہیں ، ان کے بہت قریبی ساتھیوں میں سے رہے ہیں ، ان کی بے تحاشہ جگہوں پر تعریف کر چکے ہیں ، یہ کہنا کہ وزیر اعظم کو کوئی سمجھانے والا نہیں ہے ، میں یہ بات نہیں مانتا، وزیر اعظم خوداس بات کو بہت بہتر طریقے سے سمجھتے ہیں ، دریں اثنا ایک ٹوئٹ میں سینئر صحافی حامد میر نے حمایت کرنے پر عبدالصمد یعقوب کا شکریہ اداکیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close