الاؤنسز سے محروم سرکاری ملازمین کو اسپیشل الاؤنس دینے کا فیصلہ

لاہور (پی این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف ملے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے اور اسی شرح سے قوت خرید بھی بڑھ گئی ہے۔ملک میں قوت خرید میں اضافہ خوش آئند بات ہے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے اگلے 2 سال وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک منزل کے قریب ہو گا۔
اس حوالے سےپنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق پنجاب میںسرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔بزدار حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کی تجویز پرزیر غور کر رہی ہے تاہم تنخواہوں اور پنشن کمیشن کا اجلاس پیر کو طلب کیا گیا تھا ۔ذرائع کے مطابق کمیشن کی چئیرپرسن نرگس سیٹھی کی زیر صدارت اجلاس میں مختلف سفارشات کو زیر غور لایا گیاجن کو حتمی منظوری کے لیے وزارت خزانہ کو پیش کیا جائے گا۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہپے اینڈ پنشن کمیشن سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و پنشن سسٹم کی اصلاحات کے لیے قلیل المعیاد ، درمیانی مدت اور طویل المعیاد پلان بھی تیار کر رہا ہے۔قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں25 فیصداسپیشل الاؤنس بڑھانے کی منظوری دی تھی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزراء راجہ بشارت، میاں اسلم اقبال، ہاشم جواں بخت، سید حسین جہانیاں گردیزی، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، فنانس سیکرٹری ودیگر حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں تنخواہ کے علاوہ دیگر الاؤنسز سے محروم سرکاری ملازمین کیلئے اسپیشل الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ کو تجویز پیش کی گئی کہ سرکاری ملازمین کو 10 سے 15 فیصد خصوصی الاؤنس دیا جائے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close