فیصل آباد(پی این آئی) میٹرک سے بارہویں جماعت تک سکول، کالجز کھل گئے تاہم سکولوں میں طالب علموں کی تعداد10فیصد سے کم رہی آن لائن کے مطابق میٹرک سے بارہویں جماعت تک سکول، کالجز کھل تو گئے ہیں تاہم سکولوں میں طالب علموں کی تعداد10فیصد سے بھی کم رہی،زیادہ تر سکولوں میں میٹرک کے بچے غیر حاضر رہے۔دوسر ی جانب اساتذہ کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر پر محکمے، تعلیمی ادارے نہیں چل سکتے،سکولوں میں مکمل کلاسز کی اجازت دی جائے۔ایجوکیشن حکام نے کہا ہے کہ سکولوں کے اوقات کار صبح8 سی1 بجے تک ہونگے جبکہ ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔این سی او سی نے صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں صرف دہم اور بارہویں جماعت کیلئے سکول وکالج کھولنے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت آج تمام اضلاع میں دہم اور بارہویں جماعت کیلئے تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں،دہم اور بارہویں جماعت کے بچوں کو کورونا ایس او پیز کے تحت سکول آنے کی ہدایت کی گئی۔ گزشتہ روز اپنے ایک ٹویٹ میں صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا تھا کہ فیصلے کے تحت دہم اور بارہویں جماعت کی کلاسز 31 مئی سے لگائی جاسکیں گی، احکامات کی خلاف ورزی پر متعلقہ سکول سربراہان کے خلاف کارروائی کی جائے گی
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں