وزیراعلیٰ پنجاب نے خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام کا افتتاح کردیا

لاہور(آئی این پی)وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام کا افتتاح کردیا،اس موقع پر خطاب میں عثمان بزدار نے کہاکہ اس پروگرام سے نچلی سطح پر سروس ڈلیوری میں بہتری آئے گی، عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولتیں ملیں گی،انہوں نے کہا کہ خدمت آپ کی دہلیز پر صرف ایک پروگرام نہیں بلکہ منفرد ترین وژن ہے، واضح رہے کہ خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام کا پہلا مرحلہ تین ہفتے پر مشتمل ہو گا، پہلا ہفتہ صفائی، دوسرا نکاسی آب اور تیسرا سرکاری عمارتوں کی صفائی کیلئے مختص کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close