پاکستان کا وجود خطرے میں پڑنے سے پہلے فسطائیت کا راستہ روکنا ہوگا، نوازشریف

اسلام آباد(آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا وجود خطرے میں پڑنے سے پہلے فسطائیت کا راستہ روکنا ہوگا۔ اپنے ایک ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نواز شریف نے کہا کہ حامد میر پر تازہ ترین وار ہو، سلیم شہزاد کا قتل، ابصار عالم پر قاتلانہ حملہ، مطیع اللہ جان اور گل بخاری کا اغوا یا احمد نورانی، اسد طور، عمر چیمہ، بلال فاروقی اور اعزاز سید کو زد و کوب کرنا، اس سے پہلے کہ فسطائیت پاکستان کا وجود خطرے میں ڈال دے، ہمیں اس کا راستہ روکنا ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close