شہبازشریف کے بیرون ملک جانے میں بڑی رکاوٹ ان کیخلاف کیسز ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہبازشریف کے بیرون ملک جانے میں بڑی رکاوٹ ان کیخلاف کیسز ہیں ،نوازشریف کو علاج کیلئے باہر جانے کی اجازت دی تو وہ واپس نہیں آئے ،اگر شہبازشریف ہاتھ سے پھسل جاتے ہیں تو ہمارے ووٹرز ہم پراعتماد کرنا چھوڑ دیں گے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف ،مریم نواز اور مولانا فضل الرحمن پارلیمانی سسٹم کا حصہ ہی نہیں ان کو اداروں کے حوالے سے بریفنگ کیسے دے سکتے ہیں ؟ شہبازشریف سمیت تمام پارلیمانی لیڈر کو بریفنگ دینے کا اہتمام کرسکتے ہیں اور حوالے سے تمام تر تیاریاں بھی کی جارہی ہیں جبکہ مولانا فضل الرحمن اورمریم نواز موجودہ سسٹم کو ختم کرنے کے درپے ہیں اور مولانا فضل الرحمن جب سے پی ٹی آئی کی حکومت آئی ہے وہ اس کے خاتمے کی کوششوں میں مصروف ہیں وہ پارلیمان اور جمہوریت کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف اور مریم نواز کوئی ایسے انقلابی رہنما نہیں ہیں کہ وہ موجودہ انقلاب لاکر موجودہ سٹم کو ختم کردیں گے ، ان کی سوچ اسرائیل والی ہے جس طرح اسرائیل فلسطینیوں کو دبائو میں لاکر فلسطین پر قبضہ کرنا چاہتا ہے بالکل اسی طرح نوازشریف بھی سوچتے ہیں جو ان کی خام خیالی ہے ،اگر نوازشریف اور مریم نواز حکومت اور قومی اداروں کو دبائو میں لانے کی سوچتے ہیں تو وہ غلط فہمی میں ہیں ہم ایسا ہرگز نہیں ہونے دیں گے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ شہبازشریف کیخلاف کیسز ہیںان کو بیرون ملک کیسے جانے دے سکتے ہیں ؟ پہلے نوازشریف کو ہمدردی کی بنیاد پر علاج کیلئے باہر بھیجا گیا تو وہ وہاں جاکر واپس نہیں آئے اور اگر شہبازشریف کو اب اجازت دے دیں تو یہ بھی ہاتھ سے پھسل سکتے ہیں اور اگرایسا ہوتا ہے تو ہمارے ووٹرز ہم پراعتماد کرنا چھوڑ دیں گے اور تحریک انصاف کو آئندہ الیکشن میں نقصان ہوسکتا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں