راولپنڈی(آ ن لائن) آر می چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیائ میں دیر پا امن و استحکام دیرینہ تنازعات کے حل میں ہے ، عالمی برادری کے بامعنی تعاون اور سنجیدہ عزم سے پیچیدہ چیلنجنز سے نمٹا جاسکتا ہے، کورونا وبا سمیت ہر چیلنج سے نمٹنے کے لئے پاک فوج دیگر ریاستی اداروں کے ساتھ بھرپور کوششیں کریں گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں افسروں اور فیکلٹی ارکان سے خطاب کیا۔آرمی چیف نے سٹاف کورس کے شرکائ سے خطاب میں پیشہ ورانہ امور، داخلی و خارجہ سکیورٹی صورتحال پر اظہار خیال کیا۔ آرمی چیف نے علاقائی سکیورٹی صورتحال پر بھی تبصرہ کیا، اپنے خچاب میں آرمی چیف نے دہشت گردی کی لعنت سے بطور قوم نبرد آزما ہونے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ جنوبی ایشیائ میں دیر پا امن و استحکام کا دار و مدار دیرینہ تنازعات کے حل میں ہے، عالمی برادری کے بامعنی تعاون اور سنجیدہ عزم سے پیچیدہ چیلنجنز اور مسائل سے نمٹا جاسکتا ہے۔آرمی چیف نے مزید کہا کہ کورونا وبائ سے نمٹنے کے لئے پاک فوج دیگر ریاستی اداروں کے ساتھ کوشاں ہے اور پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ہر کوشش کریں گے۔آ رمی چیف کا کہنا تھا کہ جامع مربوط قومی کوششوں سے پاکستان میں ترقی و استحکام ممکن ہوگا، قبل ازیں کوئٹہ پہنچنے پر کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹنٹ جنرل سرفراز علی اور کمانڈنٹ کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹی میجر جنرل عامر احسن نواز نے آرمی چیف کا استقبال کیا
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں