سابق وزیراعظم نواز شریف خود کو عملی طور پر مائنس کر لیا، وزیراعظم عمران خان کا اب اصل مقابلہ کس سے ہو گا؟ سیاسی میدان میں ہلچل مچا دینے والی خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) سینئر صحافی ایاز امیر کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف خود کو عملی طور پر مائنس کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار ایاز امیر کا صحافی اسد علی طور پر تشدد کے معاملے کے حوالے سے کہنا ہے کہ حیرانگی کی بات ہے بندر کے ہاتھ میں استرا آ گیا۔بلاگ اور وی لاگ کے نام پرکیا کیا باتیں اچھالی جا رہی ہیں۔کوئی زبان اور احتیاط اور طریقہ ہی نہیں، یہ بھی اپنے آپ کو صحافی کہتے ہیں۔پی ڈی ایم کی قیادت پر بھی حیرت ہے کہ وہ سارے کے سارے پٹنے والے وی لاگر کے پاس چلے گئے۔ایاز امیر نے مزید کہا کہ نواز شریف کو پرویز مشرف نے مائنس ون کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے،اب عملی طور پر نواز شریف نے خود کو مائنس کر لیا ہے،اب تقریروں کی حد تک رہ گئے ہیں،انہوں نے اپنی واپسی کا راستہ بند کر دیا ہے۔اب پنجاب میں عمران خان اور شہباز شریف کا مقابلہ ہو گا۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ اداروں سے مل کر ایک روڈ میپ بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو منانے کے لیے لندن جاؤں گا۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز سیاست دان ہیں ،ان کو گرومنگ کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف بطور والد اور میں بطور چچا ان کی گرومنگ کریں گے۔ شہباز شریف نے کہا کہ چوہدری نثار کے حلف لینے سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔چوہدری نثار میرے نہیں نواز شریف کے دوست تھے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کی مجھ سے پہلے مخالفت پر دوستی ہوئی۔، چودھری نثار سے 30 سالہ تعلق غلط موڑ پر ٹوٹا، حلف پر کوئی مشاورت نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے اتحاد بنتے اور ٹوٹتے رہتے ہیں، کوئی ایک جماعت کسی کو نکالنے یا رکھنے کی مجاز نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close