لاہور (آئی این پی ) وزیراعظم کو فون کرنے والی بیوہ خاتون کو انصاف مل گیا ،سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے عائشہ کو انصاف فراہم کر دیا۔ گزشتہ روز بیوہ خاتون عائشہ نے آپ کا وزیر اعظم، آپ کے ساتھ پروگرام میں کال کی تھی اور گھر پر قبضے کی شکایت کی تھی۔ لاہور پولیس نے ڈیفنس میں بیوہ خاتون کے گھر پہلے ہی واگزار کروا دیا تھا تاہم کرایہ دار عمران اصغر بقیہ واجبات نہیں کررہا تھا۔ سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے عائشہ بی بی کے بقایا جات چار لاکھ 72 ہزار روپے بھی واپس دلوا دیے۔ عائشہ بی بی نے کہا کہ بقایا جات دلوانے پر وزیراعظم عمران خان، آئی جی پنجاب اور لاہور پولیس کی مشکور ہوں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں