تنخواہوں اور پنشن میں کتنا اضافہ متوقع ہے؟ سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10سے 15فیصد اور پنشن میں 10فیصد اضافے کی تجویز زیر غور ہے تاہم تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ سے متعلق سفارشات کو حتمی شکل دینے کےلیے پے اینڈ پنشن کمیشن کا اجلاس آج پیر کو طلب کیا گیا ہے۔ کمیشن کی چیئرپرسن نرگس سیٹھی کی زیر صدارت اجلاس میں مختلف سفارشات کو زیر غور لایا جائیگا جن کو حتمی منظوری کیلئے وزارت خزانہ کو پیش کیا جائیگا، پے اینڈ پنشن کمیشن سرکاری ملازمین کی تنخواہوں وپنشن سسٹم کی اصلاحات کیلئے قلیل المعیاد، درمیانی مدت اورطویل المعیاد پلان بھی تیار کر رہا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں