سی ڈی اے انتظامیہ نے اتوار بازار آبپارہ جی سکس میں تجاوزات کا خاتمہ کر دیا

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کی انتظامیہ نے اتوار بازار آبپارہ جی سکس میں تجاوزات کا خاتمہ کر دیا ہے اور اب یہ سلسلہ ہر ہفتے جاری رہیگا تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے انتظامیہ تمام ہفتہ وار بازاروں کے اندر اور باہر تجاوزات کا خاتمہ کر رہی ہے اس حوالے سے آبپارہ بازار جی سکس میں گزشتہ روز سی ڈی اے انتظامیہ کی طرف سے آپریشن کیا گیا آبپارہ چوک سے لیکر روڈ کے دونوں اطراف میں تمام تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا اور یہ سلسلہ ہر ہفتے جاری رہیگا واضح رہے کہ سی ڈی اے انتظامیہ نے غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور اس آپریشن کے دوران تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ کر کے اربوں روپے کی زمین واگزار کروائی گئی ہیسی ڈی اے انتظامیہ نے تنبیہ کی ہے کہ اگر اب کسی نے ہفتہ وار بازاروں میں تجاوزات قائم کرنے کی کوشش کی تو ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close