پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی، جلسے جلوسوں کا شوق پورا کرلیں، بجٹ با آسانی منظور ہوجائے گا

نوشہرہ کینٹ(آن لائن)وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے غبارے سے ہوا نکل چکی، جلسے جلوسوں کا شوق پورا کرلیں، بجٹ با آسانی منظور ہوجائیگا۔تحریک انصاف کی کوششوں سے معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے۔ہرسازش ناکام بنادی جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ کے مختصر دورہ پر مختلف سیاسی وفود،تعزیت اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا۔وفاقی وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا شیرازہ بکھر چکا ہے۔ پی ڈی ایم نے پہلے بھی کہا تھا کہ دھرنا اور احتجاج کریں گے لیکن کہاں گیا ان کا دھرنا؟ کہاں گیا ان کا احتجاج؟ ۔وزیر دفاع کا کہنا تھاکہ پی ڈی ایم کے غبارے میں جو ہوا تھی وہ نکل چکی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ چوتھا بجٹ بھی پاس ہوجائیگا اور پانچواں بجٹ بھی پاس ہوگا، عمران خان کی حکومت کا بجٹ کوئی بھی فیل نہیں کرسکتا جبکہ بجٹ میں ٹیکسز نہیں لگیں گے۔پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ حکومت کی کارکردگی کا نتیجہ آنے والے الیکشن تک لوگوں کے سامنے آجائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close