چین سے ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد(آن لائن ) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا خصوصی طیارہ کرونا ویکسین کی ایک اور کھیپ چین سے لے کر پاکستان پہنچ گیا۔سائینوویک ساخت کی ویکسین حکومت پاکستان اور وزارت صحت کی ہدایت پر خصوصی طیارے سے لائی گئی ہیں، ملک میں کرونا کی شدت میں اضافے کے باعث ویکسین درآمد میں تیزی کی گئی ہے۔ پی آئی اے کی خصوصی پرواز کرونا وائرس ویکسین کی پانچ لاکھ ڈوز لیکر اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی۔ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ فیڈرل ای پی آئی کے دفتر منتقل کردی گئی ہے ، پاکستان کرونا ?وائرس سے متعلق عالمی اتحاد کوویکس کا رکن ملک ہے۔اس سے قبل پی آئی اے کی سات خصوصی پروازیں لاکھوں ویکسین پاکستان لے کر پہنچیں ہیں۔یاد رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے بیان میں کہا تھا کہ کوویکس پرواگرام کے تحت پاکستان کو جون کے اختتام تک ?ویکسین تین مراحل میں فراہم کی جائے گی۔پاکستان کو جون کے اختتام تک 17.1 ملین ویکسین فراہم کی جائیں ?گی، کوویکس پاکستان کو جون تک مجموعی طور پر 22.7 ملین ڈوزز فراہم کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close