چارسدہ(آئی این پی) پاکستان پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی نے مشترکہ سیاسی جدوجہد کا اعلان کردیا،چارسدہ میں بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پی پی کے وفد نے عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت سے ملاقات کی، جس میں بیگم نسیم ولی کے انتقال پر تعزیت اور مستقبل کی سیاسی صورت حال پر مشاورت کی گئی،ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میرے دادا حاکم علی زرداری کا سیاسی سفر اے این پی سے شروع ہوا تھا، ہمارے اور عوامی نیشنل پارٹی کے درمیان نظریاتی ہم آہنگی ہے،بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت کے خاتمے کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی مل کر جدوجہد کرے گی، آئی ایم ایف کا وضع کردہ بجٹ منظورنہیں ہونے دیں گے۔ پا چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ پی پی اور اے این پی نے خود پی ڈی ایم کے عہدوں سے استعفے دیے تھے،عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ یہ تیسری نسل ہے جوپاکستان کی خدمت میں اپناکردار ادا کر رہی ہے، ہم پی پی کے حریف اورحلیف دونوں رہے ہیں، یہ ایک ایسارشتہ ہے جو ہمارے لیے ایک سرمایہ ہے،انہوں نے کہا کہ موجودہ صورت حا ل میں پی پی اور اے این پی کا کردار بہت اہم ہے، جو بھی اس وقت اہم مسائل ہیں اس پرمشاورت کریں گے اور طے شدہ پلان سے آگاہ کریں گے،امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ بلاول اور پی پی کے تمام لوگوں کاشکریہ اداکرنا چاہوں گا، سب کو ولی باغ آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں، دکھ کی گھڑی میں یہ ہماریساتھ کھڑے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں