مسلم لیگ (ن)میں آخری فیصلہ کس کا ہوتا ہے؟ سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے اعتراف کر لیا

لاہور (پی این آئی )مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی پالیسی میں حرف آخر نوازشریف ہیں، پارٹی میں مشاورت میں آخری فیصلہ نوازشریف کا ہوتا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب این آر او تحریک انصاف مانگے گی، ہمیں کسی سے این آر او نہیں لینا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا نظام 72 سال سے چل ہی نہیں رہا، بنگلہ دیش جو ہمارے بعد آزاد ہوا تھا آج وہ بھی ہم سے آگے نکل گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت اندر سے کھوکھلی ہوگئی ہے جب کہ پاکستان کا بحران بہت خطرناک ہو گیا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کی وجہ سے ادارے بھی متنازع ہو رہے ہیں، پارلیمنٹ کی حالت یہ ہے کہ 2 سال میں 50 سے زائد آرڈیننس جاری ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں انتا بڑا کارٹیل برسراقتدار میں نہیں آیا جتنا ان کی حکومت میں آیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close