مجھے رات کو نیند نہیں آتی، وزیراعظم عمران خان نے عوام کو اپنی پریشانی بتا دی

اسلام آباد(آئی این پی)  وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کی دو  ہی مشکلات   مہنگائی اور  بیروزگاری ہیں ،مہنگائی کی وجہ سے رات کو نیند نہیں آتی ہے،ہم زیادہ زرعی چیزیں باہر سے منگواتے ہیں ، جتنی  زرعی پیداوار بڑھے گی اتنی مہنگائی میں کمی واقع ہو گی،4لاکھ ٹن باہر سے گندم منگوائی ،اسی لیے ملک میں آٹا مہنگا ہے ۔ اتوار کو  سرکاری ٹی وی پر عوام کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جو قوم اپنے لوگوں کا خیال نہ رکھ سکے وہ مہذب نہیں،جتنی پیداوار بڑھے گی اتنی مہنگائی میں کمی واقع ہو گی،زرعی پیدوار میں اضافے کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے لیے کسان کارڈ کا اجرا کیا ہے۔ گندم کی پیدوار 10فیصد ہی بڑھا دیں تو آٹے کی قیمت میں کمی آجائے گی،گزشتہ سال 40لاکھ ٹن گندم  باہر سے لینی پڑی، باہر گندم مہنگی ہو تو یہ ہوہی نہیں سکتا کہ ملک میں گندم سستی ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں جون 20سے لے کر مئی 21تک تیل کی قیمت میں 100فیصد اضافہ ہوا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اگر ملک میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرتے تو ہر چیز مہنگی ہوجاتی،پاکستان میں 11.88 فیصد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔،دنیا میں پیٹرول اور سو فیصداور گھی کی قیمت میں 70فیصد اضافہ ہوا لیکن ہم نے صرف 27فیصد اضافہ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close