بجلی کی قیمتوں سے متعلق پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد ( پی این آئی ) وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ مستقبل میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ بجٹ ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ وزیراعظم نے معیشت کی بحالی کے لیے بڑے فیصلے کیے، روپے کی قدر میں اضافے کے لیے ترجیحی اقدامات کیے۔شوکت ترین نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث معیشت کی بحالی میں مشکلات آئیں، کورونا وائرس کے باوجود ملک میں تعمیراتی شعبےکا فروغ ممکن بنایا گیا۔اُنہوں نے کہا کہ تعمیراتی شعبے سے منسلک چالیس سے زائد صنعتوں کو بھی فعال کیا گیا، معیشت میں بہتری کے ساتھ محصولات میں بھی اضافہ ہوا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول ہماری ترجیح ہے، اقتصادی بہتری کے لیے معاشی ماہرین سے بھی مشاورت کی گئی۔شوکت ترین نے یہ بھی کہا کہ معیشت کی بہتری ترقی کی بنیادی سیڑھی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ معاشی بہتری کا عکاس ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ملکی پیداواری صلاحیت میں اضافہ معاشی استحکام میں معاون ثابت ہوگا جبکہ توانائی کے شعبےکی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ کسان دوست پالیسیوں کی وجہ سے زراعت کا شعبہ ترقی کی طرف گامزن ہے۔

close