طلبا کیلئے بڑی خبر، میٹرک اور انٹر کے امتحانات کے انعقاد کو مسترد کر دیا گیا

بٹ خیلہ (پی این آئی )ملاکنڈ قومی محاذنے حکومتی شیڈول کے مطابق میٹر ک اور انٹر کے امتحانات کے انعقاد کو مستردکردیاہے اورآج بروز پیر ملاکنڈتعلیمی بورڈ کے سامنے احتجاج کااعلان کردیا اس سلسلے میں قومی محاذ کا ایک ہنگامی اجلاس صدرگل زمین کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں محاذ کے چیئرمین رحمان گل،محمد ذادہ بھٹو، سلمان بخاری، دائودخان، محسن خان اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں حکومت کی جانب سے میٹرک وانٹر کے امتحانات کے مجوزہ شیڈول کی وجہ سے طالب علموں میں پائی جانیوالی بے چینی پر تفصیلی بحث ومباحثہ ہوا شرکاء نے کہاکہ طلباء کاقیمتی سال لاک ڈائون اور کورونا وباء کے سبب پہلے ہی ضا ئع ہو چکا ہے جبکہ طلباء وطالبات ذہنی پریشانی میں مبتلاء ہیں اب  اچانک امتحانی شیڈول کا اعلان ظلم وزیادتی کے مترادف ہے شر کاء نے حکومت سے طلباء کو مزید تین مہینے کی مہلت دینے کا مطالبہ کیا تا کہ وہ امتحانات کیلئے تیاری کرسکے یا پچھلے برس کی طرح انھیں پروموٹ کیاجائے انھوں نے کہاکہ تعلیمی اداروں میں کورونا ویکسینیشن کا عمل بھی سست روی کاشکار ہے اور جس کی تکمیل ایک ماہ میں ممکن نہیں لہٰذا ویکسینیشن کے بعد امتحانات کاانعقاد کیاجائے اس موقع پر آج بروز پیر چکدرہ میںملاکنڈ تعلیمی بورڈ کے سامنے ز بردست احتجاج کا فیصلہ کیا گیاجس میں ضلع ملاکنڈ اور لوئر دیر کے طلباء کثیر تعداد میں شرکت کرینگے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close