اسلام آباد (آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے اس وقت جب معیشت اوپر جارہی ہے اور عام آدمی کی حالت بدل رہی ہے تو اپوزیشن احتجاج کی کال کیوں دے رہی ہے، ایسی سیاست کا فائدہ کس کو ہوگا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر چوہدری فواد حسین نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پیپلز پارٹی اور نون لیگ نے معیشت کا جو حشر کیا اس کے نتیجے میں معاشی تکلیفوں کا سامنا کرنا پڑا مگر طویل انتظار کے بعد معاشی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ ملک کی تاریخ میں پہلی بار چار ہزار ارب روپے سے زیادہ ٹیکس اکٹھا ہوا۔ بیرون ملک پاکستانیوں نے معیشت کوپاؤں پرکھڑا کرنیکی اس کوششش میں بھرپورحصہ ڈالا اور1,000ارب روپے پاکستان بھیجے۔انہو ںنے کہا کہ گندم، چاول، گنا اور مکئی کی تاریخی پیداوار ہوئی، زرعی معیشت میں 1100ارب روپیہ منتقل ہوا۔ اس سے کسانوں کی قوت خرید میں بھرپور اضافہ ہوا۔ ٹریکٹر 64% زیادہ فروخت ہوئے، کھاد اور زرعی ادویات کے استعمال میں اضافہ ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ اسٹاک مارکیٹ نے 27 مئی کو 2.21 ارب شیئرز کی خریدو فروخت سے نیا ریکارڈ قائم کیا، اس وقت پاکستان کی مارکیٹ دنیا کی بہترین مارکیٹ ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں