پاکستانیوں کے لیے کویت کے ویزے کھلنے کیلئے معاہدہ ، شیخ رشید احمد فیملی ویزوں کا مسئلہ حل کرانے کویت پہنچ گئے

اسلام آباد (اے پی پی)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کویت کی فلائٹ 0206 کے ذریعے ایک روزہ سرکاری دورے پر کویت پہنچ گئے ہیں، وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کویت کے سفیر نصر المطیری نے وزیر داخلہ کو اسلام آباد ائیر پورٹ پر رخصت کیاوزیر داخلہ کویتی حکومت سے پاکستانی شہریوں کے لئے ویزا بحالی پر مذاکرات کرینگے۔فیملی اور بزنس ویزا سمیت لیبر ویزا کی بحالی پر بھی مذاکرات ہونگے۔وزیر داخلہ اپنے دورہ کے دوران کویت میں اپنے ہم منصب سے ملاقات کرینگے۔ وزیر داخلہ کویت کے امیر کو وزیر اعظم عمران خان کا خصوصی مراسلہ بھی پہنچائیں گے۔کویت نے 2011 سے پاکستانی شہر یوں کے لئے ویزا پر پابندی لگا رکھی ہے۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close